سگریٹ سے سالانہ 4لاکھ 80ہزار امریکیوں کی اموات رپورٹ
نیویارک(این این آئی)امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول( سی ڈی سی )کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عائد ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں 20اعشاریہ1فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں،جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ،سگار،پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے ،رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں ، ساڑھے 3 فیصد لوگ اسی حوالے سے ای سگریٹ کا استعمال کررہے ہیں ۔