یمن کی اہم سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

یمن کی اہم سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

  

صنعاء(این این آئی) یمن کی سرکردہ سیاسی جماعت الاصلاح پارٹی کے سربراہ محمد الیدومی نے سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں یمن بحران سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی محکمہ سراغرسانی کے سربراہ خالد الحمیدان اور اصلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالوہاب الانسی بھی موجود تھے۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کی آئینی حکومت کے سربراہ عبد ربہ منصور ہادی سے بھی بدھ کے روز ریاض میں ملاقات کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -