برطانوی تاریخ میں پہلی بار چینی ملازمین کے اعزاز میں یاد گار تقریب منعقد

برطانوی تاریخ میں پہلی بار چینی ملازمین کے اعزاز میں یاد گار تقریب منعقد

  

لندن(این این آئی)برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی ملازمین کے اعزاز میں یاد گار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں برطانوی شہریوں نے شرکت کی۔چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز لندن میں واقع ’وائٹ ہال‘ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد پہلی جنگ اعظیم میں برطانیہ اور فرانس کا ساتھ دینے کے لیے آئے چینیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔پہلی جنگ عظیم کے دوران تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار چینیوں نے برطانیہ کے لئے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ان میں سے 20 ہزار ملازمین نے جنگ کے دوران کسی وجہ سے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جبکہ 96 ہزار ملازمین نے پلوں اورسڑکوں کی تعمیر، خندق کی کھدائی، اسلحہ کی ترسیل وغیرہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ برطانیہ نے ان چینی ملازمین کی قربانیوں اور محنت کو یاد کرتے ہوئے وائٹ ہال کے باہر ان کے لئے پھولوں کے گلدستے رکھے۔دوسری جانب برطانیہ بھر کے اسکولوں میں چینی کارکنوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -