عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں 41 ایرانی گرفتار

عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں 41 ایرانی گرفتار

  

بغداد(این این آئی)عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں اکتالیس ایرانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے ان گرفتاریوں کی اطلاع دی ۔انھوں نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ نے عراق میں مقیم تمام افراد کو خبردار کیا کہ وہ ایسی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے گریز کریں جن سے ملک کے خارجہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہوں۔وزارتِ داخلہ نے یہ بھی خبردار کیا کہ جو کوئی بھی اس خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ایسے افراد کو عراق سے بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔گذشتہ دوماہ کے دوران میں ایران سے لاکھوں شیعہ زائرین زمینی راستے سے عراق میں داخل ہوئے تھے۔حال ہی میں ایرانی پولیس نے یہ بتایا تھا کہ قریباً بائیس لاکھ افراد سرحدی گذرگاہ کے ذریعے عراق گئے تھے اور انھوں نے وہاں شہدائے کربلا کے چہلم کی رسوم میں شرکت کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -