لبنان کے مفتیِ اعظم کا سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کی ضرورت پر زور
بیروت (این این آئی)لبنان کے مفتیِ اعظم عبدالشیخ عبداللطیف نے اپنے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ ’’برادرانہ تاریخی تعلقات‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مفتیِ اعظم نے یہ بیان لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے کے ایک ہفتے بعد جاری کیا ۔انہوں نے کہاکہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ ’’برادرانہ تاریخی تعلقات‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں مضبوط بنائے ،سعد الحریری نے گذشتہ ہفتے کے روز سعودی عرب سے ایک نشری تقریر میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھاا ور یہ کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں ان کے والد رفیق الحریری کی طرح قتل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے ایران اور اس کی گماشتہ تنظیم حزب اللہ پر عرب دنیا میں تقسیم اور تنازعات کے بیج بونے کا الزام عاید کیا تھا۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ان کے اس الزام کے ردعمل میں یہ کہا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کے دباؤ پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑی ہے۔