شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں و دیگر قیمتی سامان سے محروم

شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، گاڑیوں و دیگر قیمتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاگیا، جبکہ جوہرٹاون کے علاقہ میں سابق سنیٹر سجاد بخاری کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہونے والے ڈاکو کو سیکورٹی گارڈ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تفصیلات کے مطابق جوہرٹاون کے علاقہ میں دو ڈاکو سابق سنیٹر سجاد بخاری کے گھر میں گھس گئے ، سیکورٹٰی گارڈ نے دیکھتے ہوئے شور مچا دیا اور بعدازں ایک ڈاکو کو قابو کرلیا گیا جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے6لاکھ کی نقدی ، طلائی زیورات موبائل فون،رائے ونڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشرف اور فیملی سے 5لاکھ75ہزار روپے کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسجد علی اور فیملی سے4لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی طلائی زیورات، وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اکبر علی اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، نواں کوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلطان اور فیملی سے4لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات، اقبال ٹاون ڈاکوؤں نے یوسف اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وموبائل فون، غازی آباد ڈاکوؤں نے عرفان سے3لاکھ کی نقدی وموبائل فون، ہربنس پورہ ڈاکوؤں نے اختر علی سے4لاکھ کی نقدی وموبائل فون ، گڑھی شاہو ڈاکوؤں نے انجم سے2لاکھ کی نقدی وموبائل فون ، نصیر آباد ڈاکوؤں نے توقیر اور فیملی سے8لاکھ کی نقدی وموبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نصیر آباد سے جمشید، وحدت کالونی سے عباس، شادمان سے عباد، لیاقت آباد سے امجد ، ملت پارک سے زبیر اور ہنجروال احسان علی سے ہزاروں روپے کی نقدی ،موبائل فون چھین لیے گئے، شادمان، اسلام پورہ، ساندہ سے کاریں جبکہ ملت پارک، لٹن روڈ، شیراکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -