مختلف مقامات پر آتشزدگی ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف مقامات پر آتشزدگی ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر

  

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں مجاہد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔گجر پورہ کے علاقے میں نیاز کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا دریں اثناء برکی کے علاقے میں افضل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا تمام جگہوں پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید :

علاقائی -