مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی،تیز رفتار ویگن نے 50سالہ شخص کو کچل دیا

مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی،تیز رفتار ویگن نے 50سالہ شخص کو ...

  

لاہور ( خبر نگار) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اورتین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بابو صابو انٹرچینج کے قریب تیزویگن نے 50سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بابو صابو انٹرچینج پربند روڈ کا رہائشی شہبازاحمد پیدل سڑک پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی تیز ویگن نے اس کوٹائروں تلے روند دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ علاوہ ازیں اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ون ویلنگ کرتے ہوئے سرفراز اورنواز موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے ۔جوہر ٹاؤن میں تیز رفتا رکار نے موٹرسائیکل سوارریاض کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -