کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

  

لاہور (خبرنگار) شہر میں کم عمر ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے اور آج سے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیاجا رہا ہے۔ اس حوالے سے سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے ’’پاکستان‘‘ کوبتایا کہ کم عمر ڈرائیوروں کے باعث ٹریفک میں خلل اور حادثات رونما ہو رہے ہیں جس کے باعث کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی ٹی او نے والدین سے اپیل کی ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک سیکٹر کی سطح پر سپیشل سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جوکہ آج سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

مزید :

علاقائی -