ریس کورس: ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

ریس کورس: ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) ریس کورس کے علاقے میں چند روز قبل دوران وردات شہری کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ دوسرا زخمی ڈاکو تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ریس کورس کے علاقے حبیب اللہ روڈ پر چند روز قبل دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے لگے تو اس دوران ایک کار سوار شہری نے اپنی گاڑی ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل پر چڑھا دی جس کے باعث دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے ایک ڈاکو دوران علاج ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے ڈاکو کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد احمد مانگا منڈی کے رہائشی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت کرسٹو فر کے نام سے ہوئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکو درجنوں ڈکیتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

علاقائی -