ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

ڈکیتی ، چوری ، راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتار

  

لاہور(خبرنگار) ایس پی کینٹ (آپریشن) محمد نوید کی ہدایت ہیئر پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکلیں، جدید اسلحہ اور ہزاروں روپے نقدی و دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ محمد نوید کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر کینٹ ڈویژن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ڈکیتی اور راہزنی سمیت موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور اس میں ایس ایچ او تھانہ ہیئر محمد افضل سندھو اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے اطلاع ملنے پر ہیئر کے نواحی علاقہ میں چھاپہ مارا تو ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تین رکن گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عبدالغفار عرف غفاری اپنے دو ساتھیوں کاشف اور طالب سمیت پکڑا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ محمد نوید کے مطابق گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں نے تھانہ ہیئر ، تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ گلبرگ اور تھانہ مغل پورہ اور تھانہ شاہدرہ اور تھانہ گلشن راوی سمیت تھانہ کاہنہ کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں، ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید ریکوری کے لئے ملزمان انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -