نیٹ کیفے کے باہر فائرنگ دکان کے شیشے ٹوٹ گئے علاقہ میں خوف و ہراس مقدمہ درج نہ ہوسکا

نیٹ کیفے کے باہر فائرنگ دکان کے شیشے ٹوٹ گئے علاقہ میں خوف و ہراس مقدمہ درج ...

  

لاہور(خبر نگار) تھانہ مزنگ کی حدود میں ایک ٹاپ ٹین ملزم کے بھائی اور کزن نے نیٹ کیفے کے باہراندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے دوکان کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کی درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔دکان کے مالک فیصل مرزا کی جانب سے تھانہ مزنگ میں فائرنگ کے واقعہ کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق فیصل مرزا نامی شخص کی درخواست پر واقعہ کی کارروائی کی جارہی ہے۔ شہری فیصل مرزا نے درخواست میں کہا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک ٹاپ ٹین سے ہے اور ملزمان اس سے بھتہ طلب کرتے ہیں اور انکار پر ملزمان نے فائرنگ کی ہے۔

مزید :

علاقائی -