چوکی انچارج کی مبینہ طور پر خاتون سے بداخلاقی کی کوشش

چوکی انچارج کی مبینہ طور پر خاتون سے بداخلاقی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (بیورورپورٹ )پولیس چوکی لبان والہ کے انچارج اے ایس آئی محمود ورک نے ایک شادی شدہ خاتون ناہید بی بی کے گھر داخل ہو کر اس سے دست درازی کرتے ہوئے مبینہ طور پربداخلاقی کی بھی کوشش کی ، خاتون ناہید بی بی نے بتایا کہ دو ماہ قبل اس کی نند اغوء ہوئی تھی جس کا مقدمہ فیروزوالہ پولیس نے درج کرلیا ۔
جس کی تفتیش کے سلسلہ میں اے ایس آئی محمود ورک کا میرے گھر آنا جانا شروع ہوگیا اور مجھ سے میرا موبائل فون نمبر بھی مانگا ، انکار پر وہ آگ بگولہ ہو کر واپس چلا گیا گزشتہ روز دن دیہاڑے مذکورہ تھانیدارنے اپنے ساتھیوں کے ساتھ میرے گھر پر دھاوا بول دیا اور دست درازی و زبردستی زبداخلاقی کی کوشش کی جس پر مزاحمت پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ تمہارے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرکے تمہیں بھی گرفتار کروں گا اہل علاقہ کے جمع ہو جانے پر تھانیدار دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا جس کے بعد خاتون اپنے خاوند روزی احمد کے ہمراہ ڈی پی او آفس پہنچ گئی اور ان سے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون سے لڑکی کے اغواء کے متعلق تفتیش کیلئے تھانیدار گیا تو الٹا اس نے تھانیدار کو بدنام کرنے کی خاطر جھوٹا الزام لگا دیا تاہم ڈی پی او شیخوپورہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایس پی فیروزوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -