قصور : مخالفین ایک شخص کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار
قصور(بیورورپورٹ)مخالفین نے ایک شخص کے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کرکے اس کی نعش کو سہاری روڈ بائی پاس کے نزدیک پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کا رہائشی محمدانور ولد نذیرا حمد کو مبینہ طور پر اس کے مخالفین نے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کرکے اس کی نعش بائی پاس سڑک کے کنارے پھینک اور فرار ہوگئے ۔مقامی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔