گوجرانوالہ:منشیات مافیا کے غنڈوں کاسول ڈیفنس سنٹر کے انچارجپر حملہ
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)غلام حسین پارک سول ڈیفنس سنٹر جی ٹی روڈ انچارج عبیداﷲ انور پر منشیات مافیا کے غنڈوں ‘جرائم پیشہ عناصر کا اچانک حملہ ‘پارک میں پوڈر ‘چرس و دیگر منشیات فروش کرنے اور پینے پلانے سے منع کرنے پر نامعلوم جرائم پیشہ عناصر نے حملہ کیا تو ان کیساتھ متعدد سرکاری ملازمین بھی شامل تھے ۔ عبیداﷲ انور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والوں کیخلاف محکمہ داخلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب اور پاک فوج اور آر پی او گوجرانوالہ ‘سی پی او گوجرانوالہ و دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ عبیداﷲ انور بم ڈسپوزل اسکواڈ سول ڈیفنس گوجرانوالہ مین عرصہ 23 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ ان کی اعلی کارکردگی کو عسکری اور سول قیادت نے متعدد بار سراہا ہے ۔ حالیہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر انہوں نے نوشہرہ ورکاں گوجرانوالہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم انچارج ڈیوٹی دی تھی جبکہ ریلوے اسٹیشنوں کی نگرانی و سیکیورٹی کیلئے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔ عوامی ‘شہری ‘سماجی حلقوں ‘سول سوسائٹی ‘وکلاء برادری نے عبیداﷲ انور پر حملہ کرنیوالوں کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا ہے ۔
منشیات مافیا
B