صومالی فورسز نے الشباب کیخلاف آپریشن کے دوران 81دہشتگرد ہلاک کردیے

صومالی فورسز نے الشباب کیخلاف آپریشن کے دوران 81دہشتگرد ہلاک کردیے

  

موغادیشو(آئی این پی )صومالیہ میں سیکورٹی فورسز کے الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف آپریشن میں 81دہشتگرد مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے وزیر اطلاعات عبدالرحمن عثمان نے کہا ہے کہ صومالیہ کے شہر جیلیب میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے خلاف کئے گئے آپریشن میں 81 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔عثمان نے ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آپریشن میں کثیر تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کو بھی تحویل میں لے کر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ زیریں شیبل اور وسطی شیبل کے علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔دوسری طرف امریکہ کی افریقہ فورسز کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی رات زیریں شیبل کے علاقے میں الشباب کے خلاف فضائی حملہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -