ملائشیا میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن نے فلاحی تنظیم قائم کر لی
لاہور (ادبی رپورٹر) ملائشیا میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن نے اپنے ہم وطن ساتھیوں کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے کے کے ایم آئی کے نام سے تنظیم قائم کی ہے جس کا سربراہ اتفاق رائے سے ملک محمد عمران کو منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد عمران نے کہا کہ ملائشیا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے لئے بہتر روزگار کی فراہمی، ویزا مسائل کے حل، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے لئے کے کے ایم آئی ہر ممکن حد تک کام کرے گی۔ مناسب فیس لے کر انہیں طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں کے کے ایم آئی کے دیگر عہدیداروں کمال خان، محمد ندیم، عامر بشیر، فاروق ڈوگر، مرزا آفتاب، ملک تنویر اور ویمن ونگ کی ایڈمن سعدیہ طارق نے بھی خطاب کیا۔