اسلام میں حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے، علامہ محمد اسلم صدیقی

اسلام میں حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے، علامہ محمد اسلم صدیقی

  

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن ضابطہ حیات ہے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ نے حقوق العباد پر بہت زور دیا ہے کہ اے لوگوں دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھو اور شرک سے بچو۔ اسلام نے سود کا کاروبار کرنے منع کیا ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے لوگوں سائل کو خالی نہ بھیجو۔ جتنی بھی توفیق ہو اس کے مطابق اس کی مدد کر دیا کرو اور دوسروں کی عزت و نفس کا خیال رکھو، فطرت سے انکار کرنا فطرت کی توہین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نے نفاق پرست زور دیا۔ عام طور پر انسان سے غلطی ہوتی ہے لیکن اس کی معافی ضروری ہے فرمایا کہ تم زنا کے قریب نہ جاؤ یہ حرام ہے ہمیں ہر وقت ہر گناہ سے بچنا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -