آئندہ نسلوں کو جھوٹ الزام ، تراشی سے پاک ، خوشحالی اور ترقی یافتہ پاکستان دینگے : شہباز شریف

آئندہ نسلوں کو جھوٹ الزام ، تراشی سے پاک ، خوشحالی اور ترقی یافتہ پاکستان ...

  

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈآف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر پیشرفت اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے کیلئے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ وریسرچ سنٹردکھی انسانیت کی خدمت کا عظیم منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محنت ، عز م اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے۔ ہمیں کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر اس شاندار منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں گردے اور جگر کے غریب مریضوں کا علاج مفت ہو گااور یہ ادارہ پاکستان نہیں بلکہ خطے کا بہترین اور معیاری ہسپتال بنے گا اوراس نیک مقصد کے لئے سب کو ملکر ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر پنجاب حکومت 19ارب روپے صرف کررہی ہے لہٰذا منصوبے کی بروقت اور تیزی سے تکمیل آپ سب کی ترجیح ہونی چاہیے اور آپ سب کو ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ایسا شاندارادارہ کبھی نہیں بنایا گیااورآپ سب نے اجتماعی کاوشوں کیساتھ اس ادارے کو حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے والا ادارہ بناناہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہپاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ خطے میں ایک رول ماڈل بنے گا اور س ادارے میں معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن ، متعلقہ حکام کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

شہبازشریف

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لارڈ نذیر احمد اور مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اورہم نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔آئندہ نسلوں کو جھوٹ اورالزام تراشی سے پاک ،خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان دیں گے۔دوسری طرف سلطان محمود ہنجرا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے دو ر حکومت کے سواچاربرس شفافیت، خدمت اور دیانت کا منہ بولتا ثبوت ہیں اورآئندہ بھی ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے سفرکو کامیابی سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔ہماری حکومت کے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہیں،مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے ،تعمیری سوچ و جذبہ کیساتھ وطن عزیز کی خدمت کی ہے، مسلم لیگ (ن) جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کی قائل نہیں، عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے وعدے پورے کئے ہیں، منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، ملکی مسائل پر قابو پانے کیلئے جتنے مخلصانہ اور سنجیدہ اقدامات موجودہ دور میں کئے گئے ہیں، اسکی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعلی ملاقاتیں

مزید :

صفحہ اول -