بھارت ، گائے کے محافظوں کے ہاتھوں ایک اور مسلمان قتل

بھارت ، گائے کے محافظوں کے ہاتھوں ایک اور مسلمان قتل

  

جے پور (آئی این پی )بھارت میں گائے کے محافظوں نے ایک اور مسلمان کوقتل ساتھی کو شدید زخمی کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان میں پیش آیا۔ ان افراد کو گائے کو ذبح کے لیے ایک مقام سے دوسرے مقام لے جانے کے الزام پر پیٹا گیا۔ الوار ضلعے کے پولیس افسر مول سنگھ رانا نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا۔ سنگھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مویشیوں کے اسمگلرز تھے۔ بھارت کی متعدد ریاستوں بشمول راجستھان گائے کے مذبح اور گوشت کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

گائے کے محافظ

مزید :

صفحہ اول -