امریکہ، ریاست ایلونائے میں حروف تہجی کو جوڑکرلکھنا لازمی قرار،نیاقانون منظور

امریکہ، ریاست ایلونائے میں حروف تہجی کو جوڑکرلکھنا لازمی قرار،نیاقانون ...

  

واشنگٹن(این این آئی)ریاست کے گورنر کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کی ریاست ایلونائے نے ایک نئے قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت سکول کے بچوں کے لیے حروف تہجی کو جوڑ کر لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اگرچہ ریاست ایلونائے کے ارکانِ سینیٹ نے دعویٰ کیا کہ جوڑ کر انگریزی لکھنا بچوں کے لیے ضروری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بالغ لوگوں کی اکثریت اب ہاتھ سے کم ہی لکھتی ہے۔امریکہ میں انڈیانا سمیت کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں حروف جوڑ کر لکھنے کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح فِن لینڈ میں ہینڈ رائٹنگ کو آہستہ آہستہ نصاب سے نکال دیا گیا ہے اور اطلاعات یہ ہیں کہ انڈیانا کے سکولوں میں میں بھی یہ روایت ختم ہو رہی ہے۔

حروف تہجی لازمی

مزید :

صفحہ اول -