سعد الحریری کااستعفے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے لبنان جانے کا اعلان

سعد الحریری کااستعفے کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے لبنان جانے کا اعلان

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے وہ جلد ہی لبنا ن واپس جائیں گے جہاں وہ اپنے کی استعفے کی کا ر ر وائی مکمل کریں گے۔سعودی عرب میں ایک ٹی وی انٹرویو میں لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کا کہنا تھا میں اب تک اس وجہ سے خا موش تھاتاکہ لوگ استعفے کے بعدکی صورتحال سمجھ سکیں۔ سعودی ولی عہد کیساتھ میرے بہترین تعلقات ہیں،وہ مجھے اور میں انہیں اپنا بھائی سمجھتاہوں،اس سے قبل لبنان میں یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ سعد حریری اغوا ہوچکے ہیں جبکہ لبنانی صدرکی جانب سے ان کے استعفے کے اعلان کو نامنظور کیا جا چکا ہے۔لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے، ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیراعظم ) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔

حریری اعلان

مزید :

صفحہ اول -