نواز شریف کو ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا ملتی ہے،ساجدہ وسیم ملک

نواز شریف کو ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا ملتی ہے،ساجدہ وسیم ملک

  

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہر دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سزا ملتی ہے۔ایٹم بم،موٹروے،گوادر پورٹ اور اب سی پیک پر نکال دیا گیا ہے۔انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں نے ہر دور میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

مریم نواز پاکستان کے نوجوانوں کی سیاسی لیڈر بن کر سامنے آئی ہیں این اے 120میں کلثوم نواز کی کامیابی کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔یوتھ ونگ کی دن رات محنت اور جدوجہد سے پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر داروغہ والا میں یوتھ کے نئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن جاری تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا پوری قوم لیگی قیادت کے ساتھ کھڑی ہیں عمران خان کے دن رات جلسے جاری ہیں الیکشن میں لیگی امیدوار ہی کامیاب ہونگے۔مسلم لیگ (ن) نعروں کی سیاست پر یقینی نہیں رکھتی بلکہ عملی طور پر عوام کے مسئال حل کرتی ہے جس کی وجہ سے بار بار عوام ہمیں منتخب کرتے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -