جے آئی یوتھ لاہورکے تیسرے مرحلے کے انٹرا پارٹی الیکشن

جے آئی یوتھ لاہورکے تیسرے مرحلے کے انٹرا پارٹی الیکشن

  

لاہور (پ ر) جے آئی یوتھ لاہورکے تیسرے مرحلے کے انٹرا پارٹی الیکشن بھر پور جوش و خروش کے ساتھ شہر بھر کی 74یونین کونسلوں میں ہوئے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں امیدواران نے حصہ لیا اور اک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ شہر کے مختلف یونین کونسلیں جن میں چائنہ سکیم، مدینہ پارک، شالیمار لنک روڈ، بھٹہ چوک ڈیفنس، افضل رو دساندہ، منصورہ، مغلپورہ، پاک عرب سوسائٹی، سمن آباد، اچھرہ، شبلی ٹاؤن، شالیمار کالج و دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جے آئی یوتھ لاہور انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لیا۔

جے آئی یوتھ لاہور کے تیسرے مرحلے کے انٹرا پارٹی الیکشن کا بھر پور اور کامیاب انعقاد نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ذریعہ ہے۔ 74 یونین کونسلوں میں ہر پولنگ اسٹیشن سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں کا انٹرا پارٹی الیکشن میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کے نوجوانوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کی صالح اور ایماندار قیادت پر اعتماد کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -