شریف برادران احتساب عدالت میں اپنے خلاف کیسوں کا دفاع کریں ،ارمغان صا د ق

شریف برادران احتساب عدالت میں اپنے خلاف کیسوں کا دفاع کریں ،ارمغان صا د ق

  

لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ شریف برادران عدلیہ سے محاذ آرائی کرنے کی بجائے احتساب عدالت میں اپنے خلاف کیسوں کا دفاع کریں۔

اور ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی دولت اور جائیدادوں کے بارے میں عدالت اور قوم کو ثبوت فراہم کریں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر شہباز شریف اورنج لائن پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی صورتحال کو بہتر کرنے پر خرچ کر دیتے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف اصولوں پر مبنی سیاست کررہی ہے اس میں تمام فیصلوں مشاورت سے ہوتے ہیں پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریان شروع کردی ہیں ۔اس مرتبہ آر او کا الیکشن نہیں ہو گا اور نہ لیگیوں کو دھندلی کا موقعہ دینگے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -