سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی بیٹی گرفتار، ملک بدر کر دیا گیا
ریاض ( آن لائن ) سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی ریم کو گزشتہ روز خاموشی سے گرفتار کرلیا گیا تھاجسے بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا ، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ریم ملک بدر ہونے کے بعد کس ملک روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تاریخ میں سعودی شاہی خاندان کی کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ یہ گرفتاری بھی انسداد کرپشن مہم کے تحت عمل میں آئی، اس گرفتاری کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔
طلال بیٹی
Ba