تازہ کارروائیوں میں 72دہشتگرد ہلاک ، 34زخمی

تازہ کارروائیوں میں 72دہشتگرد ہلاک ، 34زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں فضائی اور زمینی کاروائیوں میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 72شدت پسند ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ،دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کرنے کی اجازت دیدی ۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کے ددران 61شدت پسند ہلاک ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دفاعی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں مشترکہ کلیئرنگ آپریشنز کیے جس میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 61شدت پسند ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔آپریشن صوبہ لغمان ،قندھار،ہرات،فراح،بلغ،جاؤزجان ،فریاب،قندوز اور ہلمند میں کیے گئے ۔ادھر وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں تازہ فضائی کاروائیوں میں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے گئے ۔مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں فضائی کاروائی میں داعش کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ٹھکانہ تباہ کردیا گیا ۔وزارت دفاع کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع شندند میں فضائی کاروائی میں 5شدت پسند ہلاک اور 7دیگر زخمی ہوگئے ۔دریں اثنا وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں فضائی کاروائی میں مقامی رہنما سمیت 4شدت پسند مارے گئے ۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔پینٹاگون کے حکام کے مطابق سینکڑوں امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ انسداد دہشتگردی کے آپریشن کے دوران بنیادی طور پر فضائی اور آرٹلری حملوں کو منظم کرنے کیلئے معاونت کریں گے ۔اس سے قبل نیٹو دفاعی وزراء نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں نیٹو فورسز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -