عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی اگلی سماعت کیلئے پاکستان نے قانونی حکمت عملی تیار کرلی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی اگلی سماعت کیلئے پاکستان نے ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف کیس میں آئندہ سماعت کیلئے قانونی حکمت عملی تیار کرلی۔پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک افسر سے نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر نجی ٹی وی کو بتایا کہ کلبھوشن کیس کی آئندہ سماعت پر بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیو معاملے پر درخواست بھارت نے ضرور دائر کی ہے مگر یہ مقدمہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگلی سماعت کے لیے اپنی قانونی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس پر عملدرآمد آئندہ چند دنوں میں شروع کردیا جائے گا۔

کلبھوشن کیس

مزید :

صفحہ اول -