پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں : احسن اقبال

پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں : احسن اقبال
 پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں : احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوری عمل کے تسلسل کو روکنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ، عمران خان کی خواہش ہے کسی طرح اسمبلیاں توڑ کر سینٹ الیکشن رکوا ے جائیں ، قبل ازوقت الیکشن کے پی اور بلوچستان کے مفاد میں نہیں،مصنوعی سانسوں اور وینٹی لیٹر پر چلنے والا اتحاد زیادہ دیر کامیاب نہیں ہوسکتا ، نئی مردم شماری میں پنجاب کی 9 سیٹیں کم اور بلو چستان،خیبرپختونخوا کی مزید بڑھ گئی ہیں ، مسلم لیگ (ن)کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں اور اتحاد ناکام ہوجائیں گے۔ اتوار کو نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نئی مردم شماری میں پنجاب کی 9 سیٹیں کم ہوگئی ہیں جب کہ بلوچستان اور خیبرپختون خوا کی سیٹیں مزید بڑھ گئی ہیں لیکن ہم نے جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی کے لئے نئی مردم شماری کے نتائج کو قبول کیا، اور اگر 1998 کی مردم شماری تحت انتخابات ہوئے تو کے پی کی 5 اور بلوچستان کی 3 نشستیں کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے قومی و صوبائی اسمبلیاں توڑ کر سینٹ الیکشن رکوا سکیں کیوں کہ ان کی پارٹی میں بغاوت ہوچکی ہے اور ان کے ممبران نے اسمبلی میں اعلان کردیا ہے کہ وہ سینٹ میں اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں گے۔
احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں اور ہماری سکیورٹی فورسز نے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ محاذ آرائی سے نہیں بلکہ صرف تعاون سے ہی جیت سکتی ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں اور ہماری سکیورٹی فورسز نے ملک بھر سے ان کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہماری سکیورٹی فورسز دن رات کارروائیاں کر رہی ہیں۔احسن اقبال نے پاکستان کے پرامن ملک اور خطے کی معاشی قوت بنانے کا عزم ظاہر کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کو پھلنے پھولنے کا موقع دینا پاکستان کے خطے کی معاشی قوت بننے کے ہدف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
وزیر ادخلہ

مزید :

صفحہ اول -