بٹل سیکٹر ، بھارتی فو ج کی سول آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک بچہ زخمی

بٹل سیکٹر ، بھارتی فو ج کی سول آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک بچہ زخمی

  

مظفر آباد(صباح نیوز)بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا۔ عمرکو زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

ایل او سی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -