تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی رقت آمیز مناظر کے ساتھ اختتام پذیر

تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی رقت آمیز مناظر کے ساتھ اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے ونڈ (آئی این پی ) تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی رقت آمیز مناظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، اسلام کی سربلندی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔اتوار کو رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا ۔ اجتماع میں علما نے اپنے بیانات میں امت کی زبوں حالی کے اسباب پر روشنی ڈالی ، علما نے کہا کہ دین اسلام سلامتی اور امن کا مذہب ہے ، اتحاد بھائی چارے اور ایثار و قربانی کی تعلیمات اپنا کر معاشرے کو امن کا گہوارا بنایا جاسکتا ہے ۔ اجتماع کے اختتام پر مولانا عبدالوہاب نے دعا کروائی ۔ دعا کے دوران لوگ گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے ، اجتماع میں ملک کی سلامتی استحکام اور ترقی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ دعا کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، ٹریفک حکام نے رائے روڈ کو ٹھوکر نیاز بیگ تک ون وے قرار دے دیا تاکہ ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا نہ ہو .
تبلیغی اجتماع

مزید :

صفحہ اول -