خضدار ،بم دھماکے میں 5افراد زخمی

خضدار ،بم دھماکے میں 5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک)خضدار میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار میں واقع کرکٹ سٹیڈیم کے قریب اچانک دھماکہ ہوگیا،دھماکے کے باعث 5 افراد شدیدزخمی ہوگئے ،دھماکہ اس وقت ہوا جب سٹیڈیم کے کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا جارہا تھا۔ تاہم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا جبکہ زخمیوں میں امیر حمزہ ، عبدالطیف، نصیر احمد، محمد صدیق ، علی حسن شامل ہیں۔ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا دھماکہ کس نوعیت کا تھااور کس نے کیا؟دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتار ی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دینے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
خضدار دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -