آسیان اجلاس، ٹرمپ اورمودی آج ون آن ون ملاقات کرینگے

آسیان اجلاس، ٹرمپ اورمودی آج ون آن ون ملاقات کرینگے
 آسیان اجلاس، ٹرمپ اورمودی آج ون آن ون ملاقات کرینگے

  

منیلا (این این آئی)فلپائن کے صدر مقام منیلا میں آسیان اجلاس کے موقع پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی (آج) پیر کو ون آن ون ملاقات کرینگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو ملاقات کرینگے۔اس ملاقات میں وہ آسیان میٹنگ کے علاوہ جنوبی ایشیا کے معاملات کو بھی زیر بحث لائیں گے۔آسیان اجلاس میں آسیان کے دس اور مشرقی ایشیا سمٹ کے اٹھارہ رکن ممالک چین، جاپان ٗامریکہ ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ وغیرہ کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔

ٹرمپ اورمودی

مزید :

صفحہ اول -