خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کا حکم دے دیا

خادم اعلیٰ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے محکمہ صحت کو ایک ٹانگ پر ...

  

لاہور( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں خادم اعلیٰ نے صحت کے شعبہ میں بہتری لانے اور غریبوں کے فری علاج کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا۔تفصیلات کے مطابق شہبار شریف نے پنجاب میں 6ہیپاٹائٹس فلٹرکلینکس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کے فری علاج کے لیے 360 بستروں پر مشتمل اسپتال بھی اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا جس میں گردے اور جگر کے غریب مریضوں کا فری علاج کیا جائے گا۔شہباز شریف نے اسپتال کی تعمیر میں کام کرنے والے عملے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا، ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔مخالفین پر گرجتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کسی کو بھی منصوبے کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے دیں گے۔

مزید :

علاقائی -