کوئٹہ، سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

کوئٹہ، سکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن 2 مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 2مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے400 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،گرفتار افراد سے ایک سب مشین گن اور ایمونیشن برآمدہوا،ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

مشتبہ گرفتار

مزید :

علاقائی -