کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عارف علوی

کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) کراچی انصاف ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے اہم اجلاس تحریک انصاف کی جانب سے زرداری بھگاؤ کرپشن مٹاؤ مہم چلانے کے کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما اسد عمر، میمبر کور کمیٹی و سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ خرم شیر زمان ،کراچی ڈویزن کے صدر فدوس شمیم نقوی، سینیئر نائب صدر صداقت جتوئی و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کی عوام تنہا نہ سمجھیں پاکستان تحریک انصاف ان کے تمام حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، جلد سندھ سے کرپٹ اور بھتہ مافیہ نظام کا خاتمہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سندھ میں یوسی سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے اور عمران خان سندھ کی عوام کی آخری امید ہیں ،کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -