فرانس میں8مشتبہ افراد پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

فرانس میں8مشتبہ افراد پر دہشت گردی کی فردِ جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(یوا ین پی)فرانسیسی دارالحکومت کے دفتر استغاثہ نے 8مشتبہ افراد پر دہشت گردی کی ابتدائی فرد جرم عائد کر دی ان افراد کو فرانسیسی اور سوِس پولیس نے انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران رواں ہفتے حراست میں لیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک عدالتی اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط واضح کیا کہ ان8 افراد میں سے 7 پولیس کی حراست میں ہیں جب کہ ایک کو عدالتی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ تمام افراد کی گرفتاری سوشل نیٹ ورکس پر خفیہ پیغام رسانی کا نتیجہ ہے۔ ان پیغامات میں یہ مبینہ دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
فردِ جرم عائد
فواد خان اور علی ظفر ایشیا کے ٹاپ 10 پرکشش مردوں میں شامل
کراچی(یو این پی) پاکستان کے دو خوبرو اداکار علی ظفر اور فواد خان ایشیا کے پرکشش مردوں کی ٹاپ 10 فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
برطانوی جریدے کی جانب سے ایک سروے کرایا گیا جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ مطابق ایشیا کے سب سے پرکشش اور خوبرو 10 مرد کون کون سے ہیں؟۔ تاہم اس فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا ’’ گلوکار زیان ملک ‘‘نے جبکہ دوسرے نمبر پر’’ رتک روشن‘‘ اور تیسری پوزیشن پر پاکستانی اداکار فواد خان نے قبضہ جمایا ہے۔ اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر سلمان خان جبکہ نویں نمبر پر پاکستانی گلوکارو اداکار علی ظفر ہیں۔ ٹاپ 10 کی اس فہرست میں رنویرسنگھ کا سب سے آخری نمبر ہیں۔
فواد خان
سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل لائن پر دھماکا، سپلائی معطل
مناما(آن لائن)سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی پائپ لائن کو دارالحکومت مناما کے قریبی گاؤں بری میں دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، دونوں ممالک کے درمیان تیل کی روانی بھی معطل ہوگئی ہے۔ دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول کی گئی۔بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی پائپ لائن کو دارالحکومت مناما کے قریبی گاؤں بری میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم امدادی کارکن اور فائر فائٹرز نے وہاں پر موجود افراد کو بچانے کی کوششیں فوری شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پائپ لائن بحرینی سرکاری کمپنی بحرین پیٹرولیم کمپنی کی ملکیت ہے۔بحرین کے وزیرخارجہ خالد احمد الخلیفہ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ متاثرہ پائپ لائن پڑوسی ملک سعودی عرب سے جزیرہ نما ملک بحرین کے درمیان تھی جو مملکت کو سیکیورٹی اور مالی تعاون فراہم کرتی ہے۔ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایران کے بڑھتے ہوئے وہ خطرناک ارادے ہیں جس کے تحت شہریوں کو دہشت ذدہ کرنے اور دنیا کی تیل کی صنعت کو نقصان پہنچانا ہے۔
سعودی عرب
ٹرمپ عالمی امن و استحکام کے لئے تباہ کن ہیں:شمالی کوریا
پیانگ یانگ(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے پہلے دورہ ایشیا پرتبصرہ کرتے ہو ئے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ٹرمپ دورہ ایشیامیں جزیرہ نماکوریامیں جنگ کی بھیک مانگتے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عالمی امن واستحکام کیلئے تباہ کن ہیں،کوئی شمالی کوریاکوجوہری ہتھیاروں کے پروگرام کوبڑھانے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے دورے پرہیں ،صدارتی منصب پر فائز ہونے کے بعد ان کا پہلا دورہ ایشیا ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن کا دورہ پر ہیں۔
ٹرمپ
امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ
ورجینیا (آئی این پی )امریکہ میں اڑان سے چند منٹ قبل خلائی جہاز کی پرواز منسوخ کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک خلائی جہاز کو پرواز کرنے سے چند منٹ قبل اس لیے روک لیا گیا کیونکہ اس کی فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ داخل ہو گیا تھا۔یہ خود کار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا تھا کہ مشن کو کنٹرول کرنے والوں نے’’ ابورٹ، ابورٹ، ابورٹ ‘‘ یعنی پرواز کو روکنے کا حکم دیا۔خلائی مشن کی نگرانی کرنے والوں نے ممنوعہ فضائی حدود میں ایک چھوٹا طیارہ دیکھا۔اب اس خلائی جہاز کو اگلے روز دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ سامان بردار خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے 3356 کلو گرام خوراک، رسد، آلات اور سائنسی اشیا لے کر روانہ ہو گا۔
خلائی جہاز
23میٹر لمبا کرسمس کا روایتی درخت امریکا پہنچ گیا
نیویارک(این این آئی)امریکا سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کے لئے نیو یارک میں کرسمس کا روایتی درخت پہنچا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے علاقے من ہٹن میں ہر سال روک فیلر سینٹر کے قریب اس روایتی درخت کو لگایا جاتا ہے ۔اس 23 میٹر لمبے اور 12سے13ٹن وزنی درخت کو بڑے سے ٹرالر میں کرین کے ذریعے لاد کر لایا گیا ۔اس دیو قامت کرسمس ٹری کو 50 ہزار برقی قمقموں کی مدد سے سجایا جائے گا۔واضح رہے کہ درخت کو29نومبرکو روشن کیا جائے گا اوردرخت کی جگمگاہٹ 7 جنوری تک جاری رکھی جائے گی۔
کرسمس

مزید :

علاقائی -