اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے دور رہے معین حیدر

اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے دور رہے معین حیدر

  

کراچی(این این آئی)سابق گورنر سندھ معین حیدر نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے گریز کرنا ہوگا۔وہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے اتحاد اور اتحاد کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں صاف ستھری سیاست کیلئے نہ صرف پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد ضروری ہے بلکہ ایم کیو ایم حقیقی کو بھی اس اتحاد میں شامل ہونا ہوگا۔پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے بیان پر انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کے جوڑ توڑ سے دور رہے۔

معین حیدر

مزید :

علاقائی -