سعودی عرب نے بحرین کو تیل کی سپلائی بحال کر دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے بحرین کو تیل کی سپلائی بحال کر دی ٗ سعودی عرب نے گذشتہ روز بحرین کو آئل سپلائی روک دی تھی۔بحرین نیشنل آئل کمپنی کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی کے تعاون سے بحرین کو آئل کی سپلائی بتدریج بحال کی جا رہی ہے ٗسعودی وزرت توانائی نے گذشتہ روز بتایا تھا کہ بحرین میں آئل پائپ لائن دھماکے کے بعد سیکیورٹی وجوہات پر بحرین کو آئل سپلائی روک دی تھی جس کے بعد صورتحال کی بہتری کے بعد اتوار سے تیل کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔