انسانیت سے محبت ہی انسانیت کی اعلیٰ اقدار کا بنیادی درس ہے،وزیر اعلی کا صلہ رحمی و حسن سلوک کے عالمی دن پر پیغام

انسانیت سے محبت ہی انسانیت کی اعلیٰ اقدار کا بنیادی درس ہے،وزیر اعلی کا صلہ ...

  

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خلق خداکیساتھ صلہ رحمی و حسن سلوک کی ضرورت و اہمیت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ یہ دن منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرناہے۔ انسانیت سے محبت، صلہ رحمی و حسن سلوک انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام کہا کہ انسانیت سے محبت و شفقت اور فلاح انسانیت کیلئے ہی انسان کو پیدا کیاگیا ہے۔ دکھی انسانیت سے صلہ رحمی و حسن سلوک سے پیش آنا ہر انسان کا مذہبی ، اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -