شام ، 2مہاجر کیمپوں پر روسی فضائیہ کی بمباری ، 26پناہ گزین جاں بحق

شام ، 2مہاجر کیمپوں پر روسی فضائیہ کی بمباری ، 26پناہ گزین جاں بحق

  

دمشق(آئی این پی) مشرقی شام میں مہاجرین کے دو کیمپوں پر روسی فضائی کارروائیوں اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 26 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں مہاجرین کے دو کیمپوں پر روسی فضائی کارروائیوں اور مارٹر حملوں کے نتیجے میں کم از کم 26 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ البو کمال نامی قصبے میں لڑائی کی وجہ سے آس پاس کے دیہات اور مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور افراد ان کارروائیوں کی زد میں آئے۔ شامی فورسز نے البوکمال پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم گزشتہ روز داعش کے جہادیوں نے ایک مرتبہ پھر بڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے البوکمال کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مزید :

علاقائی -