میڈیا پرنشر ہونے والا معاہدہ حقیقی

میڈیا پرنشر ہونے والا معاہدہ حقیقی

  

کراچی(این این آئی)سندھ کے سابق وزیراورمتحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف صدیقی نے کہا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے درمیان میڈیا پرنشر ہونے والا معاہدہ حقیقی ہے، میں دونوں جماعتوں کے مل کربیٹھنے کے حق میں تھا، معاہدے میں صرف سیاسی اتحاد کی بات کی گئی تھی، پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے غیرمناسب باتیں کیں، ایم کیوایم ختم ہونے کی بات کا شدید ردعمل سامنے آیا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عبدالرؤف صدیقی نے کہا کہ 22اگست کو فاروق ستار سمیت قوم ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی، ہماری خواہش تھی سندھ کے شہری علاقے کا مینڈیٹ کوئی دوسرا نہ لے جائے، کراچی پہلے ہی بہت جل چکا ہے،افہام وتفہیم سے معاملات حل کیے جائیں۔

عبدالرؤف صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -