کراچی میں اب کوئی بھتہ خورنہیں

کراچی میں اب کوئی بھتہ خورنہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااور ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہاہے کہ کراچی میں اب کوئی بھتہ خورنہیں ہے، اس لیے یہاں کے لوگ خوش ہیں اور قیام امن کے بعد کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ فاروق ستاراور مصطفی کمال نے مہاجر لفظ کا سہارا لیکر پھر سے اٹھنے کی کوشش کی ہے لیکن پی ایس پی اور ایم کیو ایم میں اتحاد نہیں ہوسکتا تھا کیوں کہ ایک طرف فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان کو لانڈری میں دھلنے کیلئے بھیجا جاتا ہے تو دوسری طرف مصطفی کمال نے کہاکہ فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ کے سے دباؤ ڈلوا کر ہمیں اتحاد کے لیے بلایا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہان نے اپنی اپنی پریس کانفرنس میں اداروں پر سنگین قسم کے الزامات لگائے ہیں جو کہ ان اداروں کے تقدس پر حملے کے مترادف ہے چنانچہ ان الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئے تاکہ لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے کنفیوژن ختم ہوں۔
شہلا رضا

مزید :

صفحہ آخر -