عجائب گھر سے متنازعہ موم کے مجسمے کو ہٹا دیا

عجائب گھر سے متنازعہ موم کے مجسمے کو ہٹا دیا

  

جکارتہ(این این آئی) انڈونیشیا کے ایک عجائب گھر میں رکھے ہوئے ایڈولف ہٹلر کے موم کے مجسمے کو ہٹا دیا گیا ، مجسمے کو ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس کیساتھ کھڑے ہو کر سیلفیاں بناتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے جو تصاویر پوسٹ کی ہیں ان میں لوگوں کو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا جبکہ پس منظر میں نازی جرمن رہنما کو آشوٹز کے بدنامِ زمانہ کیمپ کے گیٹ کے سامنے کھڑا دکھایا گیا جہاں لاکھوں یہودیوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔عجائب گھر کے ایک مینیجر، جیمی مصباح‘ کا کہنا تھا ہمارا مقصد کسی کی ہتک نہیں تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -