عمران خان نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں،امیر مقام

عمران خان نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں،امیر مقام

  

سوات (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پختونخوا میں کونسی تبدیلی لائی گئی ہے ٗ عمران خان نیازی یوتھ کو ورغلانے کی کوشش نہ کریں۔سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیرمقام نے کہا کہ تحریک فسادکاکام صرف فسادکرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی پاکستانی یوتھ کو سیڑھی بناکر اپنے خوابوں کی تکمیل چاہتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے۔امیر مقام نے کہا کہ نیازی صاحب کہتے ہیں کہ ناروے کے وزیر اعظم سائیکل پر آتے ہیں جبکہ عمران خان نیازی نے کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر رکشے سے زیادہ استعمال کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -