سینیٹ قائمہ کمیٹی نے اوپن یونیورسٹی کے فنڈ میں اضافے کی سفارش کردی

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے اوپن یونیورسٹی کے فنڈ میں اضافے کی سفارش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد )آئی این پی ) پارلیمنٹ لاجز کے پیپس ہال میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی گذشتہ روز جاری کردہ منٹس کے مطابق قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی اور سماجی خدمات انتہائی قابل قدر اور دیگر جامعات کے لئے قابل تقلید ہیں،نیز یہ کہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اوپن یونیورسٹی کے فنڈمیں اضافہ کرنا چاہئیے، سینیٹر را حیلہ مگسی نے گذشتہ تین سال کے عرصے میں یونیورسٹی کی مجموعی ترقی ٗ طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ ٗ 14۔ریسرچ جرنل کی اشاعت اور 24۔کانفرنسسز کا انعقاد ٗ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور 44۔علاقائی دفاتر کی لائبریریوں میں نابینا افراد کے لئے ای لرننگ ایکسسیبلٹی سینٹرز کا قیام ٗ معذور افراد ٗ ڈراپ آؤٹ گرلز ٗقیدیوں اور خواجہ سراؤں کے لئے مفت تعلیمی منصوبے جیسے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی اور سماجی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان ٗ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ٗ وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی ٗ سینیٹر مشاہد حسین سید ٗ سینیٹر گل بشرا ٗ سحر کامران ٗ اعظم خان سواتی اور این سی ایچ ڈی کی چئیرپرسن ٗ رزینہ عالم خان شریک تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -