اسلام آباد،پولیس پر تشدد ،چیک پوسٹ پر حملہ تحریک لبیک کے 100کارکنوں پر مقدمہ درج

اسلام آباد،پولیس پر تشدد ،چیک پوسٹ پر حملہ تحریک لبیک کے 100کارکنوں پر مقدمہ ...

  

اسلام آباد(آن لائن) پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے،چیک پوسٹ پر حملہ کرنے سمیت اینٹی رائٹ کٹس چھین لینے کے الزام میں تحریک لبیک کے 100کارکنان کیخلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے سب انسپکٹر منصور احمد کی مدعیت میں درج کئے جانیوالے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے تحریک لبیک کے سو نامعلوم کارکنان نے مولانا اجمل،مولانا عنایت،میر افضل قادری،شیخ اظہر اور وحید نور کی قیادت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پوسٹ ساتھ لے گئے اور ملا ز مین سے دس اینٹی رائٹ کٹ چھین لی ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -