کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا کیسکو دفتر پر دستی بم سے حملہ

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کا کیسکو دفتر پر دستی بم سے حملہ

  

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کیسکو (واپڈا)کے دفتر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون ہیلپر اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے کیسکو کے دفتر پرد ستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوادھماکے سے دفتر میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکاروائی شروع کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -