بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں ،سلیم مانڈویوالا

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں ،سلیم مانڈویوالا

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت عوام کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میپکو نے نیپرا میں بجلی کی قیمت 5 روپے بڑھانے کی درخواست دی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور جب بجلی فراہم ہی نہیں کی جاتی تو مہنگی کرنے کا کیا جواز ہے۔سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا جا چکا ہے اس طرح عام آدمی کیلئے بجلی کا ایک یونٹ 22 روپے تک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے لائن لاسز کو کم نہیں کیا گیا جبکہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی اور گیس انتہائی مہنگی کر دی گئی ہیں جس سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے برآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -