کراچی میں قریب اور مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالے چہرے عیاں ہو چکے: سراج الحق

کراچی میں قریب اور مفاد پرستی کی سیاست کرنیوالے چہرے عیاں ہو چکے: سراج الحق

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ کراچی میں فریب اور مفاد پرستی کی سیاست قریب المرگ ہے،عوام کے سامنے سب کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں،ڈراموں سے عوام کی بھوک پیاس ختم نہیں ہوسکتی، کشمیر کے حوالے سے آج تک ریاستی پالیسی نہیں بنائی گئی ، کشمیری پاکستان کے لیے کٹ رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں، جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری پاکستان کے 20کروڑ عوا م اور جماعت اسلامی پاکستان کو صبح آزادی تک اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، کشمیر کی آزادی کا مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح رات سے صبح ہونے کا یقین ہوتا ہے ،کشمیریوں نے نریندر مودی کے تمام مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا اظہار کر کے ذہنی آزادی کا اعلان کر دیا ہے ، جلد زمینی آزادی بھی ان کو مل جائے گی،نریندر مودی یاد رکھے ٹینکوں اور توپوں کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جاسکتا ،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -